اسلام آباد میں حفاظتی ٹیکہ جات مہم جاری

newsdesk
2 Min Read
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی جانب سے ۲۴ تا ۳۰ اپریل ۲۰۲۶ تک حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم جاری، محروم بچوں تک مکمل ویکسینیشن یقینی بنائی جا رہی ہے۔ رابطہ ۱۱۶۶

اسلام آباد میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر خصوصی مہم کا آغاز

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی زیرِ نگرانی عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر 24 سے 30 اپریل 2026 تک “انٹینسیفائیڈ آؤٹ ریچ ایکٹیویٹی (IOA)” مہم جاری ہے، جس کا مقصد بچوں کو بروقت اور مکمل ویکسینیشن فراہم کرنا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اس مہم کے تحت اُن بچوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جو کسی بھی وجہ سے ویکسین سے محروم رہ گئے ہیں یا جن کی ویکسینیشن مکمل نہیں ہو سکی۔ بالخصوص زیرو ڈوز بچوں، جزوی طور پر ویکسین شدہ بچوں اور روٹین حفاظتی ٹیکوں کے منتظر بچوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کے دوران دور دراز، پسماندہ اور مشکل رسائی والے علاقوں تک بھی رسائی حاصل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے۔

ماہرین صحت کے مطابق یہ اقدام بچوں کو مہلک اور قابلِ تدارک بیماریوں سے بچانے اور ملک میں ویکسینیشن کوریج بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔

مزید معلومات کے لیے شہری 1166 ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے