عالمی جنگ بندی میں کردار، عوام پاکستان کے رہنماؤں کا قیادت کو خراجِ تحسین

newsdesk
2 Min Read
عوام پاکستان کے رہنماؤں نے عالمی جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا اور اس کے قومی سلامتی اور معاشی فوائد پر روشنی ڈالی۔

اسلام آباد: عوام پاکستان کے مرکزی نائب صدر چوہدری انعام ظفر اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ عثمان عباسی نے عالمی سطح پر جنگ بندی کی کوششوں اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی فوجی کارروائی کو مؤخر کرانے میں کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں کے لیے فوجی کارروائی کا مؤخر ہونا نہ صرف قومی سلامتی بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے فوری اثرات مارکیٹ اور معیشت میں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، جہاں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان سامنے آیا ہے۔

چوہدری انعام ظفر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو اجاگر کرتا ہے اور اس کے ملکی معیشت اور عوام کی روزمرہ زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مؤقف، جو قوم کے لیے باعث فخر ہے، امن کے قیام اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے میں درست ثابت ہوا ہے۔

حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ ماہرین معاشیات کے مطابق جنگ بندی اور فوجی کارروائی کے التوا سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کی تیل اور اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح قومی سلامتی اور معاشی مفادات کو یکجا کر کے مؤثر فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے جو ملکی معیشت کے استحکام اور عالمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنیں گے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے