کینیا میں پاکستانی تجارتی وفد کی سرگرمیاں، دوطرفہ تجارت کے فروغ کی کوششیں

newsdesk
1 Min Read
ہنزہ اور لاہور کے تاجروں کی نائیروبی میں پاکستانی تجارتی دفتر سے ملاقات، چاول، گلابی نمک اور آرائشی مصنوعات کے مواقع پر بات چیت۔

اسلام آباد: ہنزہ ایوانِ تجارت کے صدر ندیم عالم اور لاہور ایوانِ تجارت کے نمائندہ احسن دیگر اراکین کے ہمراہ اپنے دورہ کینیا کے دوران نیروبی میں پاکستان افریقہ حب برائے سرمایہ کاری و تجارت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد کی میزبانی سفیرِ پاکستان ابرار حسین خان اور تجارتی مشیر عادلہ یونس نے کی، جہاں معزز مہمانوں کے اعزاز میں چائے کا اہتمام کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تجارتی مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں چاول، گلابی نمک اور کاسمیٹکس کی مصنوعات شامل ہیں، جن کے لیے کینیا کی منڈی میں نمایاں امکانات موجود ہیں۔

پاکستانی وفد اس وقت نیروبی میں کینیا بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس اور کامیسہ سرمایہ کاری فورم میں شرکت کے لیے موجود ہے، جہاں مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے روابط استوار کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان افریقہ حب نیروبی کی جانب سے ممکنہ خریداروں کی ایک فہرست بھی وفد کے ساتھ شیئر کی گئی تاکہ کاروباری روابط کو مزید وسعت دی جا سکے اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے