راولپنڈی پبلک سکول اینڈ کالج کی پرنسپل عذرا طارق کا خواتین کی تعلیم کو بااختیار بنانے پر زور

newsdesk
2 Min Read

راولپنڈی: عالمی یومِ خواتین کے موقع پر راولپنڈی کے پہلے نجی تعلیمی ادارے راولپنڈی پبلک سکول اینڈ کالج کی پرنسپل عذرا طارق نے خواتین کے کردار، ان کی کامیابیوں اور معاشرے میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم خواتین کو بااعتماد، خودمختار اور ایک بہتر مستقبل کی معمار بناتی ہے۔

اپنے پیغام میں عذرا طارق نے کہا کہ خواتین آج ہر شعبۂ زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور اپنی صلاحیتوں اور محنت کے ذریعے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاتون اور ماہرِ تعلیم کی حیثیت سے ان کا پختہ یقین ہے کہ تعلیم خواتین کو بااختیار بنانے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین نہ صرف اپنی زندگی بہتر بناتی ہیں بلکہ پورے معاشرے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم اور خودمختاری سے ایک مضبوط اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

عذرا طارق، جو ایک محنتی اور باصلاحیت تعلیمی رہنما کے طور پر جانی جاتی ہیں، نے کہا کہ خواتین نے اپنی محنت اور عزم سے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر تمام خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھر کی ان خواتین کو سلام پیش کرتی ہیں جو اپنی جدوجہد اور کامیابیوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لا رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کی تعلیم اور ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے