پاک افغان سرحدی کشیدگی پر رائزنگ پاکستان کی اپیل

newsdesk
2 Min Read
رائزنگ پاکستان کی رہنما رخشندہ تسنیم نے پاک افغان سرحدی کشیدگی پر تحمل کی اپیل کی اور ریاستی اقدامات کی عوامی حمایت بیان کی

رخشندہ تسنیم نے پاک افغان سرحد پر جاری کشیدہ صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں فریقین سے تحمل اور صبر برتنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سرحدی کشیدگی کی کیفیت کسی طور بھی مناسب نہیں اور اس قسم کے حالات ہمسایہ ملک کے ساتھ دیرپا تعلقات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے افغانستان کو اسلامی ہمسایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے روایتی تاریخی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں اور انہی تاریخ اور مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ رخشندہ تسنیم نے کہا کہ اچھے ہمسایہ تعلقات لازمی ہیں مگر انہیں ملکی سلامتی کے مفادات کے ساتھ متوازی رکھا جائے۔رخشندہ تسنیم نے واضح کیا کہ جب ملک کے اندر دہشت گردی کا سامنا ہے اور ہماری سیکیورٹی فورسز، مساجد اور اسکول دشمن کی ناپاک سرگرمیوں کا نشانہ بن رہے ہیں تو ریاست کو اس صورتحال کے تدارک کے لیے جو بھی لائحہ عمل اپنانا پڑے اختیار کرنے کا حق حاصل ہے۔ ایسے حالات میں امن کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے پہلوؤں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ملک کی سالمیت کے حوالہ سے حکومتی اور ریاستی اقدام کی حمایت جاری رکھیں۔ رخشندہ تسنیم نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی ریاست اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں گے تاکہ خطے میں پائیدار استحکام ممکن ہو سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے