اسلام آباد کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار

newsdesk
2 Min Read
اسلام آباد کی ترقی اور انتظامی بہتری کے لیے اہم مشاورتی اجلاس، نوجوانوں کے کردار اور بیرونِ ملک سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا

اسلام آباد کی ترقی اور انتظامی بہتری کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی ملاقات میں دارالحکومت کے جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر مفصل گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور شمولیت کو ترجیح قرار دیا جب کہ نامزد رابطہ افسر برائے بیرونِ ملک امور اور تجارتی روابط شہریار میمن اور عرفان نواز میمن نے اپنے متعلقہ شعبوں کی پیش رفت سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ملاقات میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں، شہری سہولیات کی بہتری، صفائی و نظامِ شہر اور ٹریفک مینجمنٹ سمیت مختلف عملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے سرکاری اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور منصوبہ بندی میں ہمآہنگی کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے طریقے زیرِ غور رکھے۔چیئرمین نے خاص طور پر نوجوانوں کا کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مربوط حکمتِ عملی اور مواقع کی فراہمی سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اسلام آباد کو ایک جدید اور مثالی شہر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے تربیتی مواقع، روزگار کے مواقع اور کمیونٹی سطح پر شمولیت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہری نظم و نسق، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات کی بہتری کے جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ عملی اقدامات کے ذریعے شہری زندگی میں واضح بہتری لانے کی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔ نامزد رابطہ افسر برائے بیرونِ ملک امور نے بیرونِ ملک پاکستانی سرمایہ کاروں کو اسلام آباد میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے اور تجارتی روابط بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے مشترکہ کاوشیں، موثر منصوبہ بندی اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے اسلام آباد کو مزید منظم، فعال اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور آئندہ پروگراموں و تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے