قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات چودھری ارمغان سبحانی کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسپیکر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ پڑھی اور چودھری ارمغان سبحانی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ والدین کا نقصان ناقابلِ تلافی ہوتا ہے اور ماں کی وفات سے گھر کا ماحول گہرے غم میں ڈھل جاتا ہے۔ انہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں وزیر مملکت اور ان کے اہل خانہ کے صبر و تحمل کے لیے دعا کی۔اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات بلند کرنے اور انہیں جنتِ الفردوس میں جگہ عطا کرنے کی دعا بھی کی اور واضح کیا کہ وہ اس ناخوشگوار وقت میں چودھری ارمغان سبحانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
