حسن ایوب کی متاثرین اسلام آباد کے لیے حمایت

newsdesk
3 Min Read
متاثرین اسلام آباد الائنس نے سینئر صحافی حسن ایوب کا شکریہ ادا کیا جن کی بےلاگ صحافت نے مالکان کے حقوق تک توجہ مبذول کرائی۔

آج متاثرین اسلام آباد الائنس کے ممبران نے سینئر صحافی اور معروف تجزیہ نگار حسن ایوب سے ان کے رہائشی مقام پر ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا۔ نمائندگان نے متاثرین اسلام آباد کے ساتھ ہونے والی طویل ناروا صورتحال کے خلاف مستقل، جرات مندانہ اور اصولی آواز بلند کرنے پر حسن ایوب کو خراج تحسین پیش کیا۔حسن ایوب نے اپنے وی لاگز اور صحافتی موقف کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا کہ چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بعض حقائق کے برعکس بریفنگ دی جبکہ شہر کے اصل مالکان اپنے آئینی و قانونی حقوق سے محروم رکھے گئے۔ ان کی غیرجانبدار اور بےلاگ صحافت نے متاثرین اسلام آباد کے نقطۂ نظر کو ایوانِ اقتدار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔اسی موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان علی نقوی نے متاثرین کے زمینی حقائق اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کی تفصیلات ڈاکٹر توقیر شاہ تک پہنچائیں۔ ڈاکٹر توقیر شاہ نے یہ معلومات وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف تک پہنچائیں جس کے بعد وزیراعظم نے معاملے کا فوری نوٹس لیا۔ڈاکٹر توقیر شاہ کی شفاف اور دیانتدارانہ کوششوں کے نتیجے میں وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کے منصوبوں کو سیکٹر ایچ سولہ سے منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے، جو متاثرین اسلام آباد کے حق میں ایک تاریخی اور انصاف پر مبنی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔متاثرین اسلام آباد الائنس نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، ڈاکٹر توقیر شاہ، حسن ایوب اور سید ذیشان علی نقوی کا شکر ادا کیا کہ انہوں نے حقائق پر مبنی موقف اور عملی اقدامات کے ذریعے متاثرین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو روکنے میں معاونت کی۔ الائنس نے آئندہ بھی پرامن، آئینی اور قانونی جدوجہد کے ذریعے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور ہر اس فرد و ادارے کے ساتھ کھڑا رہنے کا اعلان کیا ہے جو حق اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہو۔حسن ایوب نے متاثرین اسلام آباد الائنس کو اعتماد دلایا کہ وہ آئندہ بھی متاثرین کے مسائل اعلیٰ فورمز تک پہنچاتے رہیں گے اور ان کے مؤقف کو سامنے لاتے رہیں گے۔جاری کردہ: ترجمان متاثرین اسلام آباد الائنس، اسلام آباد

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے