مصنوعی ذہانت کے ذریعے معذور افراد کے لیے رسائی میں بہتری کی کوششیں
اسلام آباد: اسٹارگیز اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شواز حسین نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی، جس میں مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں بامعنی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران معذور افراد کو بااختیار بنانے، جدید اے آئی پر مبنی سہولیات متعارف کرانے، رسائی کے حل بہتر بنانے اور معذور افراد کے حقوق سے متعلق ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد کے لیے اے آئی منصوبوں کے آغاز پر غور کیا گیا۔ ان منصوبوں کا مقصد پاکستان سمیت عالمی سطح پر خصوصی افراد کے معیارِ زندگی میں بہتری لانا ہے۔
یہ تعاون ایک مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کے تحت ٹیکنالوجی کو مقصد کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے جدت اور شمولیت کو فروغ دیا جائے گا، تاکہ مصنوعی ذہانت کو ہر فرد کے لیے قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔
Read in English: AI Innovation to Enhance Accessibility for Persons with Disabilities
