اسلام آباد (24 دسمبر 2025ء) سینیٹر گردیپ سنگھ کی دعوت پر طلبہ و طالبات کا وفد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا جہاں سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کا خیرمقدم کیا۔
وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا، جہاں حکام نے پارلیمنٹ کی تاریخ، قانون سازی کے مراحل، سینیٹ کے کردار اور آئینی ذمہ داریوں کے بارے میں مفصل بریفنگ دی۔ طلبہ و طالبات نے نمائشوں اور دستاویزی مواد کا بغور مطالعہ کیا۔
گلیِ دستور کے دورے کے دوران انہیں پاکستان کے آئینی ارتقاء اور تاریخی قوانین کی تشریح کی گئی اور مختلف ادوار میں آئین کے اہم ارتقائی مراحل سے آگاہ کیا گیا تاکہ طلبہ کو آئینی پس منظر سمجھنے میں مدد ملے۔
سینیٹ ہال کی سیر کے دوران وفد کو ایوانِ بالا کے اجلاس کے طریقہ کار، پارلیمانی روایات اور کارروائی کے اصول سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں تاکہ طلبہ کو عملی طور پر پارلیمانی عمل کا ادراک حاصل ہو۔
طالبعلموں اور طالبات نے اس مطالعاتی دورے کو نہایت معلوماتی اور تعلیمی تجربہ قرار دیا اور سینیٹ سیکرٹریٹ کی فراہم کردہ معلومات اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔
اس دورے سے طلبہ میں آئینی شعور اور پارلیمانی نظام کے بارے میں آگاہی بڑھنے میں مدد ملی اور مستقبل میں قانون سازی کے عمل کی بہتر سمجھ کے لیے یہ قیمتی تجربہ قرار پایا۔
طلبہ و طالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
