24.4 C
Islamabad
منگل, نومبر 19, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةراولپنڈیفوڈ اٹھارٹی کا جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ۔ کمپنی نمائندہ فائرنگ...

فوڈ اٹھارٹی کا جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ۔ کمپنی نمائندہ فائرنگ سے شدیدزخمی

راولپنڈی :جعلی روح افزاء و جام شیریں مشروبات کی فیکٹری پرریڈکے دوران نجی کمپنی کے نمائندے کوفائرنگ کرکے شدیدزخمی کر دیا گیا۔ تھانہ پیرودھائی کو شوکت حسین نے بتایا وہ لاہور میں واقع کارپوریٹ لاء فرم کے نمائندہ ہیں ۔ مخبر کی اطلاع پر وہ اپنی فرم کے دیگرنمائندوں نوید احمد اعوان ،عارف علی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ محلہ ضیاء الحق کالونی پیرودھائی میں وسیم وقاص اور نعیم کی جعلی مشروبات بنانے کی فیکٹری میں پہنچے جہاں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملہ نے جعلی مشروبات کو اپنے قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔ میں ،نوید احمد اعوان اور عارف علی کےساتھ فیکٹری سے باہر آیا تواتنے میں ایک نامعلوم لڑکا مسلح پسٹل آگیا جس کو دیکھ کر فیکٹری مالکان وسیم وقاص اور نعیم نے للکارا کہ شوکت کو فائر مارو اس نے آج ہماری فیکٹری پر چھاپہ ڈلوا کر ہمارا مال پکڑوایا ہے۔ مذکورہ لڑکے نے فائر کیا جو مجھے دائیں گھٹنے پر لگا ۔ذرائع کے مطابق زخمی شوکت حسین کی حالت ہسپتال میں تشویش ناک بیان کی جاتی ہے انہیں ہولی فیملی ہسپتال سے رات گئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیاگیا جہاں طویل آپریشن کرنے کے بعدانہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھاگیاہے ،جعلی روح افزاء اورجعلی جام شیریں بنانے والے مذکورہ کرخانے واقع ظہور آباد ضیا الحق کالونی پیرودھائی پر چھاپہ میں جعلی روح افزاء اور جام شیریں کی وافر مقدارمیں تیار شدہ تقریباً 4000 لٹر مشروب ، 600 خالی بوتلیں ومحلول موجود پایا گیا اور انکو جعلی طریقے سے بنانے کیلئے استعمال ہونے والی مشینیں ،گیس سینڈرز ،پانی کے ڈرم ٹینکی ،چولہے اور600 کلوپیکنگ میٹریل (ڈھکن پیکٹ کارٹن اورڈبے) موجود پائے گئے ۔جس کاالگ سے مقدمہروبینہ تاج فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا