35.5 C
Islamabad
بدھ, جولائی 24, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةراولپنڈیاسلام آباد پرل انکلیو نامی ہاوسنگ سوسائٹی کے پاس کتنی زمین ہے،...

اسلام آباد پرل انکلیو نامی ہاوسنگ سوسائٹی کے پاس کتنی زمین ہے، انتظامیہ کو خود بھی علم نہیں

ارشد دستی ، سیلز منیجر اور سائیٹ انچارج تینوں کے بیان میں تضاد، سوسائٹی کرائے پر لی گئی زمین دیکھا کر شہریوں کو لوٹ رہی ہے، ذرائع کا دعویٰ

پرل انکلیو کی انتظامیہ کے خلاف ضلع کونسل اٹک کے انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے، پرل انکلیوغیرقانونی ہے،ضلع کونسل اٹک 

راولپنڈی(ندیم تنولی ) اسلام آباد پرل انکلیو کے پاس کتنی زمین ہے، انتظامیہ کو خود بھی علم نہیں۔ ارشد دستی ، سیلز منیجر اور سائیٹ انچارج تینوں کے بیان میں تضاد، سوسائٹی کرائے پر لی گئی زمین دیکھا کر شہریوں کو لوٹ رہی ہے، ذرائع کا دعویٰ، پرل انکلیو نامی ہاوسنگ سوسائٹی کے پاس کتنی زمین ہے اس سوال کا جواب جاننے کے لئے جب سوسائٹی کے مالک ارشد دستی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پرل انکلیو کے پاس کل 36 سو کنال زمین ہے، ارشد دستی کے دعوی کی تصدیق کے لئے جب  سائیٹ  انچارج ارسلان سے رابطہ کیا

FIR
FIR

تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کل 250 کنال زمین ہے جس کی دیکھ بھال کا میں ہی انچارج ہو، حقیقت جاننے کے لئے جب پرل انکلیو کے ای ایلیون آفس میں موجود سیلز منیجر نے دعویٰ کیا کہ پرل انکلیو کے پاس 26 سو کنال زمین ہے، پرل انکلیو نامی ہاوسنگ سوسائٹی کے تینوں ذمہ داران کے جواب اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں کہ سوسائٹی شہریوں کو رقبے کے حوالے سے غلط بیانی کرکے بے وقوف بنا رہی ہے۔ ذرائع  کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ سوسائٹی کے پاس اپنی کوئی زمین نہیں ہے جبکہ چالیس کنال زمین کسی سے کرائے پر لیکر اسے سوسائٹی کا نام دیکر شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، یاد رہے کہ پرل انکلیو کی انتظامیہ کے خلاف ضلع کونسل اٹک کے انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے جس کے بعد یہ سوسائٹی غیرقانونی طور پر خرید و فروخت کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق  پرل انکلیو نامی ہاوسنگ سوسائٹی رجسٹر نہیں ہے اور غیرقانونی طور پر شہریوں کو لوٹ رہی ہے۔

islambad pearl enclave
islambad pearl enclave
ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا