23.5 C
Islamabad
اتوار, اکتوبر 6, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةحالات حاضرہبروقت تشخیص سے چھاتی کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ ثاقب...

بروقت تشخیص سے چھاتی کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ ثاقب رفیق

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے کہا  ہے کہ بروقت تشخیص سے چھاتی کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ خواتین ہر ماہ خود معائنہ کریں۔ تاجربرادری چھاتی کے کینسر سے بچاو کی قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ہماری خواتین سماجی اور معاشرتی دباو  اور لاعملی کی وجہ سے اپنی صحت کو نظر انداز کرتی ہیں، قائد اعظم سکول آف مینجمنٹ سائنسز میں راولپنڈی چیمبر اور پنک ربن کے اشتراک سے چھاتی کے سرطان پرآگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی خواتین کی ایک بڑی تعداد کو اس مرض سے بچا سکتے ہیں۔ایشیائی ممالک میں چھاتی کے کینسر کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ہر تیرہ منٹ میں ایک عورت میں اس مرض کی تشخیص ہو تی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ یہ یقینا  انتہائی تشویشناک  بات ہے کہ پاکستان میں ہر آٹھویں خاتون کو چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔ اگرچہ اکتوبر کو ملک بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے، تاہم میں حکومت اور دیگر اداروں پر زور دینا چاہوں گا کہ آگاہی کے پیغام کو سال بھر مسلسل پھیلانے کی ضرورت ہے۔آگاہی سیشن میں طلباء اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرپرسن مزشاداب خان، وائس چیئرپرسن محترمہ شمائلہ شہزاد اورفیکلٹی ممبران اور طلبا بھی سیشن میں موجود تھیں

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا