30.5 C
Islamabad
جمعہ, ستمبر 6, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةاسلام آبادواٹس ایپ نے نیا کمیونٹیز فیچرمتعارف کروا دیا، گروپس اب 1024 صارفین...

واٹس ایپ نے نیا کمیونٹیز فیچرمتعارف کروا دیا، گروپس اب 1024 صارفین کوسپورٹ کرسکےگا۔

واٹس ایپ کا کمیونٹیز فیچر تمام صارفین کے لیے عالمی سطح پر شروع کر دیا گیا۔ میٹا کے سی ای او اوربانی مارک زکربرگ نے ایک پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔ واٹس ایپ گروپ میں صارفین کی تعداد 1024 تک بڑھا دی گئی ہے اور گروپس میں نئی ​​اپ ڈیٹس شامل ہو رہے ہیں جس میں چیٹ پول اور 32 افراد کی ویڈیو کالنگ شامل ہے۔ واضح رہے کہ 32 افراد کی ویڈیو کال کی حد کا اعلان بھی ستمبر میں کال لنکس کے لیے کیا گیا تھا جہاں ایک لنک بنا کر گروپ کال شروع کی گئی تھی۔

کمیونٹیز فیچر کا اعلان اس سال کے شروع میں کیا گیا تھا۔ جس میں صارفین اورمنتظمین کو اپنے گروپس کے بہتر طریقے سے منظم کرنے اور زیادہ معنی خیز گفتگو کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ صارفین کو "گروپوں کی ڈائرکٹری” کے

واضح رہے کہ واٹس ایپ کمیونٹیز میں بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ صرف ایک مخصوص گروپ میں موجود افراد ہی اس گروپ میں پیغامات دیکھ سکیں گے۔ کمیونٹی کے پاس اگرچہ تمام گروپس میں پیغام بھیجنے کا ایک براڈکاسٹ آپشن ہو گا، لیکن یہ صرف ان لوگوں کو نظر آئے گا جنہوں نے ان پیغامات کی اجازت دی ہے۔

صارفین کے پاس بدسلوکی کی اطلاع دینے، اکاؤنٹس کو بلاک کرنے اور ان کمیونٹیز کو چھوڑنے کے ذرائع بھی ہوں گے جن کا وہ مزید حصہ نہیں بننا چاہتے۔ فون نمبرز کو کمیونٹی سے بڑے پیمانے پر چھپایا جائے گا۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا