معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پرائمری ہیلتھ کیئر کا بنیادی مقصد فوری طبی امداد فراہم کرنا ہوتا ہے۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر میں ہیلتھ کیئر سہولتوں کے حوالے سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بروقت علاج نہ ہونے سے بیماری بڑھ جاتی ہے اور بیماری بڑھ جانے سے علاج پر اخراجات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طبی امداد سے بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں تمباکو کا استعمال بہت زیادہ ہے اور اس رجحان کو روکنے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس مقصد کے حصول کے لیے دیگر وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے تمباکو کے خطرات کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تبصرے