12 C
Islamabad
اتوار, دسمبر 8, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةUncategorizedپنجاب میں ڈیجیٹل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں

پنجاب میں ڈیجیٹل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پنجاب میں ہب اینڈ سپوکس پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران ہب اینڈ سپوکس پراجیکٹ کے اقدامات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹر نعیم مجید نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہب اینڈ سپوکس پراجیکٹ کے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔

اس موقعے پر تمام وائس چانسلرز نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہب اینڈ سپوکس پراجیکٹ کے حوالہ سے اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔

یاسمین راشد نے اس موقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہب اینڈ سپوکس پراجیکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز، تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں اور ٹراما سینٹرز کو سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہب اینڈ سپوکس پراجیکٹ کے ذریعے پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹرز، تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں اور ٹراما سینٹرزمیں آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت میڈیکل یونیورسٹیز کے ڈاکٹرز منسلک ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں اور ٹراما سینٹرز میں فرائض سرانجام دیں گے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے تحت میڈیکل یونیورسٹیز کے ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں اور ٹراما سینٹرز میں تعینات ڈاکٹرز کی پیشہ وارانہ تربیت بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہب اینڈ سپوکس پراجیکٹ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے شروع کیا جائے گا اور ہب اینڈ سپوکس پراجیکٹ کو رواں مالی سال سے پہلے شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز میں ہب اینڈ سپوکس پراجیکٹ کے تحت منسلک سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ہب اینڈ سپوکس پراجیکٹ کے ذریعے منسلک سرکاری ہسپتالوں میں آئی ٹی انفراسٹرکچر، ایمبولینسز کی فراہمی، ڈاکٹرز کی رہائشگاہوں، لیبارٹری سروسز، ریڈیالوجی سروسز، آپریشن تھیٹرز، ڈے کیئر سینٹرز، کمیونٹی آؤٹ ریچ کیمپس، فنانشل آٹانومی، ایچ آر الاؤنس، کوالٹی مینجمنٹ اور مانیٹرنگ میں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز میں ہب اینڈ سپوکس پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس پراجیکٹ کو صوبے کی سطح پر پھیلا دیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ، سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، اسپیشل سیکرٹریز محمد اجمل بھٹی، صالحہ سعید، ڈاکٹر آصف طفیل، ڈاکٹر فرخ نوید اور ڈاکٹر نعیم مجید نے شرکت کی۔

اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعمر، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے شرکت کی۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا