یوم استحصال پر آئی ایس ایس آئی سیمینار، کشمیر کا مقدمہ اجاگر

newsdesk
2 Min Read

انstitute of Strategic Studies Islamabad (ISSI) نے آج یومِ استحصال کے موقع پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں جموں و کشمیر میں بھارت کے پانچ اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے چھ سال مکمل ہونے پر گفتگو کی گئی۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین، دانشور، انسانی حقوق کے کارکنان، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان سیمینار کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل فارن سیکرٹری (ایشیا پیسیفک) امبیسڈر عمران صدیقی نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کی نمائندگی جناب فاروق رحمٰنی نے کی۔

مقررین نے بھارت کے پانچ اگست 2019 کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے تنازع کے قانونی، انسانی حقوق اور خطہ میں امن و سلامتی سے متعلق پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس وقت دستیاب حالات کو بھرپور طور پر استعمال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور مستقل حل کے لیے اپنی سفارت کاری تیز کرے۔

یہ خصوصی تقریب یونیورسٹی کے طلبا سمیت مختلف علاقوں اور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کر کے اس مسئلے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے