یومِ استحصال کشمیر—کشمیریوں کے حقوق اور بھارتی اقدامات

newsdesk
2 Min Read

یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ 5 اگست کشمیری عوام کے حقوق چھیننے کا سیاہ دن ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کیے، جن کا مقصد وہاں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی نے کشمیری عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کو انسانیت سوز اور ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یہ غاصبانہ اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے بھی سراسر منافی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مظالم اور کالے قوانین کا نوٹس لے اور کشمیر کے مسئلے کے منصفانہ حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت ثقافتی محاذ پر بھی کشمیری شناخت کو مٹانے کے لیے سرگرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ان کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے