صدر ایف پی سی سی آئی کی جانب سے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

newsdesk
2 Min Read

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی پُر خلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنی آزادی کی جدوجہد میں ہمارے آبا و اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ان کی محنت کی بدولت ہمیں آزاد وطن نصیب ہوا۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام ایک بے مثال اور بے نظیر تاریخی کارنامہ ہے جو پُر امن اور جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں حاصل ہوا۔ انہوں نے تحریک پاکستان کے رہنماؤں، کارکنان اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانیاں آج بھی ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔

انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح کو موجودہ یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کا باعث قرار دیا۔ ان کے مطابق حالیہ جنگ نے پوری قوم کو پہلے سے زیادہ متحد کر دیا ہے اور اس وقت پوری بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد اب ملک کو معاشی بہبود کی طرف لے جانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں عزم کرنا چاہیے کہ ہم بہتر فیصلے کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی ترقی کے راستے پر ڈالیں گے۔ ان کے مطابق اس وقت اصل آزادی اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان ایک معاشی طور پر مضبوط ملک بن جائے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے