محمد اشتیاق کیانی کی قیادت میں روڈن انکلیو پر منعقد ہونے والی ورلڈ ٹائٹل باکسنگ نے کھیلوں کے شائقین کے لئے ایک یادگار لمحہ فراہم کیا۔ اس ایونٹ کی انتظامی سربراہی روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر برائے فروخت و مارکیٹنگ محمد راشد نے کی جبکہ ایونٹ کے مہمان اعلیٰ میں عالمی چیمپئن باکسر محمد وسیم بھی موجود رہے۔ایونٹ کے فل کفیل کے طور پر پرواز مارکیٹنگ کے سربراہ محمد خالد نے تعاون کیا جنہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر برائے فروخت و مارکیٹنگ محمد راشد نے بچوں کی پروموشن پر زور دیا اور کہا کہ اسی پلیٹ فارم سے پہلے بھی یوگا اور ڈوج بال جیسے پروگرام کروا کر نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مواقع دیے گئے جن میں دبئی میں انٹرنیشنل سطح پر شرکت کر کے ہمارے بچوں نے دو سے تین سنہری تمغے حاصل کیے۔محمد وسیم نے اپنے تاثرات میں روڈن انکلیو اور محمد راشد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ باکسنگ کی ترویج کے لئے یہ اقدامات حوصلہ افزا ہیں اور وہ مستقبل میں روڈن انکلیو کے ساتھ مل کر ایک بڑا عالمی چیمپین شپ منعقد کرنے کے خواہشمند ہیں۔محمد اشتیاق کیانی جو اوصاف ۳۶۰ کے سربراہ ہیں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور روڈن انکلیو کے پلیٹ فارم سے مزید بڑے کھیلوں کے ایونٹس کروائے جائیں گے۔ انہوں نے روڈن انکلیو کے کنٹری ہیڈ سردار یاسر، سی ای او اسد عباس اور اپنی ٹیم بشمول عدنان جہانگیر، جبار اور عابد جان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا کیونکہ انہی کے تعاون سے یہ ایونٹ کامیابی سے منعقد ہوا۔ایونٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیان میں سے محترمہ لارین جو انگلینڈ سے آئیں نے اس ٹائٹل کو اپنے نام کیا اور انتظامات کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے روڈن انکلیو کے ماحول اور سہولتوں کو شاندار قرار دیا اور محمد راشد، محمد خالد، محمد اشتیاق کیانی اور عالمی چیمپئن محمد وسیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔روڈن انکلیو کے انچارج ملک افتخار نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ایونٹ کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا جس کی منظوری اور پذیرائی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ہوئی۔ پی بی اے انٹرنیشنل باکسنگ کی نمائندگی اور روابط نے بھی ایونٹ کو مضبوط عالمی حیثیت دی۔اس ایونٹ کے انعقاد نے واضح کیا کہ مقامی ادارے اور اسپانسر مل کر نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی میدان فراہم کر سکتے ہیں۔ روڈن انکلیو کے مستقبل کے منصوبوں میں ایک بڑا اسٹیڈیم تعمیر کرنا شامل ہے جو کھیلوں خصوصاً ورلڈ ٹائٹل باکسنگ جیسے مقابلوں کے فروغ کا مرکز بنے گا۔
