ویروونا میں اوورسیز پاکستانی کنونشن یورپ ۲۰۲۵ منعقد ہوگا

newsdesk
2 Min Read
ورونا میں ۲۳ نومبر کو اوورسیز پاکستانی کنونشن یورپ ۲۰۲۵ منعقد ہوگا، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین مہمان خصوصی ہوں گے۔

ویروونا میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن یورپ 2025 کا انعقاد 23 نومبر کو ہوگا، چیئرمین او پی ایف خصوصی شرکت کریں گے

ویروونا، اٹلی — اٹلی کے شہر ویروونا میں “اوورسیز پاکستانیز کنونشن یورپ 2025” 23 نومبر کو منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں یورپ بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔ یہ کنونشن ہیومن ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

منتظمین کے مطابق، چیئرمین بورڈ آف گورنرز او پی ایف سید قمر رضا اس تقریب میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ کنونشن کی میزبانی ہیومن ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد وقاص ندیم کریں گے۔

تقریب بوسولینگو (ویروونا) کے مونٹریسور ہوٹل ٹاور میں ہو گی، جہاں پروگرام کا آغاز دوپہر 1:30 بجے کیا جائے گا۔ پاکستان ویلفیئر کلب اٹلی کے صدر، راجہ بشارت جذبی، کو بھی بطور معزز مہمان مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یورپ بھر سے سماجی، سیاسی اور کاروباری حلقوں کی اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

اس کنونشن کا بنیادی مقصد یورپ میں آباد پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، ان کے مسائل پر گفتگو اور حل کی راہیں تلاش کرنا، اور کمیونٹی کے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی میں اس تقریب کو لے کر انتہائی جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

ؑEnglish: Verona To Host Overseas Pakistanis Convention Europe 2025

Share This Article
1 تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے