پاکستان ای پی اے کی اسلام آباد میں گاڑیوں کے دھوئیں کی نگرانی

newsdesk
1 Min Read

پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (پاک ای پی اے) نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹی چوک کے مقام پر گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں اور شور کی پیمائش کے لیے خصوصی مانیٹرنگ کی۔ اس کا مقصد ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قومی ماحولیاتی معیار پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اور شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات کو کم کرنا تھا۔

ماحولیاتی مانیٹرنگ ٹیم نے اس مہم کے دوران گاڑیوں سے خارج ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ، دھوئیں کی مقدار اور شور کی سطح کو جانچا۔ اس مانیٹرنگ کے ذریعے نہ صرف ہوا اور شور کی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش کی گئی بلکہ ڈرائیوروں میں اس بات کا شعور بھی اجاگر کیا گیا کہ گاڑیوں کی درست دیکھ بھال ماحولیاتی تحفظ کے لیے کتنی اہم ہے۔

پاک ای پی اے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں اس طرح کی مانیٹرنگ کی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رکھے گی، تاکہ نافذالعمل قوانین پر موثر عملدرآمد ہو اور شہریوں کو صاف اور بہتر ہوا میسر آ سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے