اوزبکستان کی آزادی کی 34ویں سالگرہ پر RCCI کی شرکت

newsdesk
1 Min Read

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے صدر عثمان شوکت نے ازبکستان کی 34 ویں یوم آزادی کی پر وقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ تقریب اسلام آباد میں ازبک سفیر علیشیر تُختایف کی میزبانی میں منعقد ہوئی، جس میں نائب صدر آر سی سی آئی فہد برلاس نے بھی شرکت کی۔

تقریب کو چار چاند وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس اور دیگر معزز مہمانوں کی آمد نے لگا دیے۔ اس موقع پر ازبکستان کی اقتصادی و سماجی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا اور "نئے ازبکستان” کے وژن پر روشنی ڈالی گئی۔ مہمانوں نے ازبکستان کی تیز رفتار ترقی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے کردار کو سراہا۔ تقریب کا اختتام مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت پر ہوا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے