اپر سوات میں شجرکاری مہم اور طلبہ کی شرکت

newsdesk
2 Min Read

وینئی ڈگری کالج مٹہ، اپر سوات میں شجرکاری مہم کے تحت ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج اور محکمہ جنگلات کے افسران سمیت اساتذہ و طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور نوجوانوں میں درخت لگانے کا شعور بیدار کرنا تھا۔

اس تقریب میں کالج کے پرنسپل رفیع اللہ خان مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے انجیر کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر مٹہ صلاح الدین وزیر، فیلڈ عملہ، اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف اقسام کے پودے لگائے۔

تقریب میں لیموں، آلوچہ، امرود اور سیب کے پودے لگائے گئے، جبکہ طلبہ میں شجرکاری کے فروغ کے لیے متعدد اقسام کے پودے تقسیم کیے گئے۔ ان میں 10 سیب، 10 ناشپاتی، 15 امرود، 10 اخروٹ، 5 انجیر، 15 آلوچہ، 10 لیموں اور 10 انگور کے پودے شامل تھے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف ماحول دوست معاشرے کی تشکیل میں مددگار ہیں بلکہ نوجوان نسل کو درختوں کی اہمیت اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔ شجرکاری مہم کے کامیاب انعقاد پر کالج انتظامیہ اور محکمہ جنگلات نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مزید ایسی سرگرمیوں کے عزم کا اظہار کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے