یونیورسٹی آف نارووال کی سنڈیکیٹ کا گیارہواں اجلاس یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کی۔ اجلاس میں تعلیمی اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا، جن میں جامعاتی نظم و نسق کو مضبوط بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔
شرکائے اجلاس نے یونیورسٹی کی کارکردگی، تدریسی عمل، اور انتظامی نظام سمیت مختلف امور کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر تعلیمی ماحول کو مزید خوشگوار اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے مربوط اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اساتذہ اور طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے سمیت رفاہی اقدامات کی بھی تجویز پیش کی گئی۔
پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یونیورسٹی کی موجودہ پیش رفت اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط اور معیار تعلیم کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف سفارشات بھی پیش کی گئیں۔
