یونین کونسل کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

newsdesk
2 Min Read
اسلام آباد کی یونین کونسل 79 جی ایٹ میں معروف رہنماؤں نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے، عوامی خدمت کا عزم ظاہر کیا گیا

اسلام آباد میں یونین کونسل 79 جی ایٹ کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے والوں میں محمد ارسلان مسعود خان چیئرمین کے امیدوار، جنرل کونسلر صفدر غوری، دلشیر ایڈوکیٹ، ملک عبدالستار، سردار حسنین، حسیب گجر، طفیل خان، غفران، نیامت مسیح اور دعود مسیح شامل ہیں۔امیدوار برائے چیئرمین محمد ارسلان مسعود خان نے کہا کہ وہ خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت یونین کونسل 79 میں انتخابی حصہ لے رہے ہیں اور عوام کی طاقت سے کامیاب ہو کر علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر حقیقی تبدیلی کے لیے عملی منصوبے اور عوامی شرکت ضروری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے اور کامیابی کی صورت میں یونین کونسل 79 کو ایک مثالی علاقہ بنایا جائے گا جہاں سڑکیں، صفائی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات پر توجہ دی جائے گی تاکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی میں بہتری آئے۔امیدواران نے اس بات پر زور دیا کہ شفاف، آزاد اور غیر جانبدار انتخابات کرانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی ذمہ داری ہے اور اس پر ہر حال میں عملدرآمد ہونا چاہیے تاکہ عوام کے حقیقی نمائندے سامنے آ سکیں اور مقامی جمہوریت مضبوط ہو۔علاقہ مکینوں نے امیدواران کے اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ قیادت کامیاب ہو کر عملی کام اور حقیقی تبدیلی لے کر آئے گی، جس سے یونین کونسل 79 کے رہائشیوں کے معیارِ زندگی میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے