اقوام متحدہ کی پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے ہنگامی امداد

newsdesk
1 Min Read

اقوام متحدہ کا ایک وفد آج صبح پنجاب کے شہر حافظ آباد پہنچا، جہاں حالیہ سیلاب کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی امداد کے لیے ہنگامی فنڈز سے 6 لاکھ امریکی ڈالر جاری کیے ہیں، تاکہ حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی امدادی سرگرمیوں میں معاونت فراہم کی جا سکے۔

اس وفد میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹر محمد یحییٰ، ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کوکو اُشی یاما اور اقوام متحدہ او سی ایچ اے پاکستان کے کارلوس گيہا شامل تھے۔ ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، صورتحال اور ضروریات کا جائزہ لیا اور مقامی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کیں تاکہ امدادی کاموں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

سیلاب زدگان کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے فوری مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد متاثرہ افراد کو خوراک، پناہ گاہ، صحت اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اقوام متحدہ اور اس کے ادارے متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے