پاکستان میں سیلاب، برطانیہ کی حمایت اور اظہار یکجہتی

newsdesk
1 Min Read

برطانیہ کے خارجہ امور اور دولت مشترکہ کے سیکرٹری اسٹیٹ ڈیوڈ لیمی نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے رابطہ کرکے حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا یقین دلایا اور اسحاق ڈار کے دورہ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کی خواہش ظاہر کی۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کی جانب سے اظہار یکجہتی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے حمایت کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی مضبوطی سے جاری رہے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے