ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت اور پاک چین تعلقات میں لوبان ورکشاپس کا کردار

newsdesk
2 Min Read

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین کے شہر تیانجن میں واقع ‘لوبان ٹی وی ای ٹی ایکزیبیشن ہال’ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹی وی ای ٹی) کی اہمیت کو اجاگر کیا، اور کہا کہ یہ نظام پائیدار ترقی، افرادی قوت کی صلاحیت میں اضافے اور پاکستان و چین کے معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

دورے کے دوران پاکستانی وزرا نے لوبان انیشی ایٹو کے تحت تربیت حاصل کرنے والے سات پاکستانی طلبا سے ملاقات کی۔ ان طلبا کو جدید مہارتوں کی تربیت فراہم کی جارہی ہے، جو ہنر کی منتقلی اور افرادی قوت کی بہتری کی ایک بہترین مثال ہے۔

لوبان ورکشاپس کا آغاز 2016 میں تیانجن سے ہوا تھا، اور اب تک یہ منصوبہ دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں 36 مراکز تک پھیل چکا ہے۔ اس سلسلے میں تکنیکی تعلیم کا عالمی معیار قائم کیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بھی اس انقلابی سفر میں 2018 میں شمولیت اختیار کی، جب لاہور میں پہلا لوبان ورکشاپ قائم کیا گیا۔ اس اقدام سے پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے کے مواقع میسر آئے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے