ترکیائی تعاون وفد کا پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی دورہ

newsdesk
3 Min Read

ترکی کی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی ٹکا کا بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ
یونیورسٹی اور ترک ایجنسی کے درمیان تعلیم و تحقیق میں تعاون پر گفتگو

ترکی کی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی ٹکا کی کنٹری کوآرڈی نیٹر محترمہ صالحہ ٹونا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پِیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد تعلیم و تحقیق کے حوالے سے باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزّمان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈینز، ڈائریکٹرز اور سینئر فیکلٹی اراکین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں تعلیم، زراعت، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور ادارہ جاتی استعداد میں اضافے کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزّمان کا کہنا تھا کہ بارانی زرعی یونیورسٹی تحقیق کو پائیدار سماجی و معاشی ترقی میں بدلنے کے لیے شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی ترک ایجنسی ٹکا کے ساتھ زراعت میں جدت، دیہی معیشت کی بہتری اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق منصوبوں میں بھرپور تعاون کرے گی۔

دورے کے دوران محترمہ صالحہ ٹونا کو یونیورسٹی کی تحقیقی صلاحیت، تکنیکی مہارت اور جدید سہولیات خصوصاً ٹکا کے تعاون سے قائم کیے جانے والے کریم ہنی پروسیسنگ فیسلٹی منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے پاک۔کوریا کپیسٹی بلڈنگ سینٹر میں ایپیکلچر فارمرز ٹریننگ لیب کا بھی معائنہ کیا، جہاں محترمہ صالحہ ٹونا نے تربیتی سرگرمیوں اور عملی تجربات کو سراہا۔ بعد ازاں، انسٹی ٹیوٹ آف بایو کیمسٹری اینڈ بایو ٹیکنالوجی (UIBB) کے دورے کے دوران انہوں نے ان تحقیقی سہولیات کا جائزہ لیا جو مستقبل میں باہمی تعاون پر مبنی منصوبوں میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مزید برآں، سینٹر فار پریسیژن ایگریکلچر میں محترمہ صالحہ ٹونا کو ریموٹ سینسنگ، ڈرون ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل زراعت میں ہونے والی جدید تحقیق سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تحقیقی ماحول، اختراعی اقدامات اور کسانوں کے لیے عملی طور پر مفید منصوبوں کی تعریف کی۔ آخر میں انھوں نے ٹکا کی جانب سے پاکستان بھر میں معاشرتی و اقتصادی ترقی کے لیے تحقیقی تعاون اور استعداد بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Read in English: TIKA Country Coordinator Visits PMAS-AAUR to Explore Collaborative Opportunities

Share This Article
1 تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے