ی ٹی بی پاک اسٹوڈنٹ سوسائٹی کی جانب سے استنبول میں پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جو اس سال ترک جامعات سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔ تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ کی کامیابیوں کو سراہا گیا اور انہیں زندگی کے نئے مرحلے میں کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئیں۔
اس موقع پر YTB کے دفتر میں ہونے والی تقریب میں طلبہ کی خدمات اور محنت کو سراہا گیا، جبکہ منتظمین نے طلبہ کے اس کامیاب سفر پر خوشی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے فارغ التحصیل طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں اپنی تعلیم اور تجربے کو مادرِ وطن کی ترقی کے لیے استعمال کریں۔ تقریب کے دوران تمام گریجویٹس کو مبارک باد دی گئی اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
