ٹی وی ٹی اے کی سترہویں فوری بورڈ میٹنگ کے فیصلے

newsdesk
2 Min Read

ٹی ای وی ٹی اے کے ہنگامی بورڈ اجلاس میں ادارے کی ترقیاتی اسکیموں اور وزٹنگ فیکلٹی فیسوں میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس چیئرمین بریگیڈئیر (ر) محمد ساجد کھوکھڑ ایس آئی (ملٹری) کی صدارت میں ٹی ای وی ٹی اے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں بورڈ کے متعدد اراکین، محکمہ جاتی نمائندے اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے بورڈ اراکین میں Prof. Abid H.K. Sherwani، Prof. Dr. Mohammad Nizamuddin (S.I)، Mr. Khalid Rehman، Dr. Shehla Javed Akram، Ms. Irssa Faisal، Ms. Hafsa Naveed اور Mr. Ali Raza (ورچوئلی شریک) شامل تھے۔ ساتھ ہی SD&ED پنجاب اور فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نمائندے بھی موجود تھے جبکہ مسعود انور، چیف اکنامسٹ، P&D بورڈ بھی ورچوئل طور پر اجلاس سے منسلک رہے۔ ٹی ای وی ٹی اے کے افسران میں سی او او جناب شاہد زمان لاک، ایس ڈی جی ٹی ای وی ٹی اے اور تمام ڈائریکٹر جنرلز نے بھی شرکت کی۔

بورڈ نے ٹی ای وی ٹی اے کی ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی مجموعی طور پر 12 ترقیاتی اسکیمیں متفقہ طور پر منظور کر لیں۔ ان اسکیموں کی منظوری کے ساتھ ہی متعلقہ تجاویز کو آگے عملدرآمد کے لیے منظوری دی گئی۔

مزید برآں بورڈ نے وزٹنگ فیکلٹی کے ریٹس میں نظرثانی کی تجویز کو بھی منظوری دے دی، جس کے بعد متعلقہ پالیسی اور مالیاتی انتظامات کے مطابق اس پر عمل درآمد متوقع ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے