سید تنویر الحسن گیلانی کی تعزیت اور قرآن خوانی کی تقریب

newsdesk
2 Min Read

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے کزن اور سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، اراکین پارلیمنٹ، سینیٹرز، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ و اسمبلی کے افسران نے شرکت کی اور چیئرمین سینیٹ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

شرکاء نے مرحوم سید تنویر الحسن گیلانی کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے ایصالِ ثواب کی دعا کی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں قرآن خوانی میں بڑی تعداد میں افسران، ملازمین اور دیگر مہمان موجود تھے، جہاں مرحوم کے لیے بلند درجات اور مغفرت کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس موقع پر لوگوں نے چیئرمین سینیٹ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ اور اراکین پارلیمان نے بھی سید تنویر الحسن گیلانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی خدمات اور دیرینہ وابستگی کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے