سویڈش میٹ بالز بنانے کی مکمل اور آسان ترکیب

newsdesk
2 Min Read

سویڈن کے گوشت کے کفتے، جو "شوئدی کوفتہ” یا "کیوت بُلر” کہلاتے ہیں، آج کے دن دنیا بھر میں منائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر سویڈن کے سفارتخانے نے پاکستانی عوام کو سویڈش کھانوں کی روایات اور خصوصی گوشت کے کفتوں کی ترکیب سے روشناس کرایا ہے۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کفتے چاہے جو بھی انداز میں بنائے جائیں، اصل بات یہ ہے کہ انہیں محبت سے تیار کیا جائے۔

سویڈن میں گھریلو انداز میں بنائے گئے کفتے ہر گھر کی خاص پہچان ہیں۔ ہر خاندان اپنے مخصوص ذائقے کے مطابق کفتے تیار کرتا ہے – کچھ پیاز کو قیمے میں کدوکش کرکے ڈالتے ہیں، جبکہ بعض اسے الگ فرائی کرکے شامل کرتے ہیں۔ پیش کرنے میں بھی انداز مختلف ہیں؛ اکثر لوگ گاڑھی براﺅن گریوی کے ساتھ پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ پتلی گریوی یا صرف گوشت کے رس کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔

اگر سویڈش کھانوں کی بڑی ضیافت ہو تو عموماً گریوی کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ جنوب سویڈن میں لوگ قدرے زیادہ چربی والا گوشت استعمال کرتے ہیں جبکہ شمالی علاقوں میں سور کے گوشت کی مقدار کم کر دی جاتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کفتے تیار کرنے میں ڈبل روٹی یا رسک کے ٹکڑوں کو دودھ میں بھگویا جاتا ہے، یہ نہ صرف کفتوں کو ہلکی اور نرم ساخت فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ لینگون بیری جام اور کبھی کبھار مصالحہ دار ککڑی کے ساتھ بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ سویڈش کفتوں کو منفرد بنانے میں یہی لوازمات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے