سویڈن کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد
اسلام آباد میں سویڈن کے سفارتخانے نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام کو آزادی کے اس تاریخی دن کی بہت بہت مبارک ہو۔
سویڈن کے سفارتخانے نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستانیوں کے ساتھ آج کے خوشی کے موقع پر اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ سفارتخانے نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور پاکستان امن و خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا۔
پیغام کے اختتام پر سویڈش سفارتخانے نے پاکستان کے عوام کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
