سوات کے علاقے سواتو کلے میں بالائی سوات فاریسٹ ڈویژن کے تحت مون سون 2025 کی شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ یہ مہم BTASP منصوبے کے تحت شروع کی گئی ہے اور اس کا مقصد علاقے کو سرسبز و شاداب بنانا اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا ہے۔
مہم کے دوران 25 ہیکٹر رقبے پر مختلف اقسام کے پودے لگائے جا رہے ہیں۔ ان پودوں میں دیودار، کیل، اخروٹ اور بلوط شامل ہیں۔ اس علاقے کو Moist Temperate زون میں شامل کیا گیا ہے اور شجرکاری کے لیے جدید طریقے اپنائے گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مہم سے نہ صرف سوات کے قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا بلکہ درختوں کی افزائش علاقے کے ماحولیاتی توازن کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ اس کے علاوہ، یہ شجرکاری موسمیاتی تبدیلی کے خلاف قدرتی ڈھال فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
