سپرنووا اسکول کی جانب سے منعقدہ سالانہ تقریب میں اسکول کے ہونہار طلبہ کی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے خاص اعزازات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اسکول ہال میں والدین، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد موجود رہی۔ایونٹ میں تقریباً چار سو پچاس ہونہار طلبہ کو ان کی نمایاں تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر اعزازات سے نوازا گیا، اور یہ اجتماعات ہائی اچیورز سیریمنی کے عزم کو تقویت دینے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ محنتی طلبہ کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ آئندہ میں بھی اچھے نتائج دیں۔سید ذیشان علی نقوی جو بطور فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی، نے اپنے خطاب میں کہا قوموں کی ترقی معیاری تعلیم اور نوجوانوں کی محنت سے جڑی ہے اور پاکستان کا روشن مستقبل انہی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور تربیتی مواقع بڑھانے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور ایسے اداروں کی تعریف کی جو جدید تعلیم اور بہترین رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے اساتذہ کی محنت کو سراہا اور طلبہ کی رہنمائی میں ان کے کلیدی کردار پر زور دیا۔ تقریب کے انتظام میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین الطاف حسین شان, نوید سلطان اور شبیر جنگی کا خصوصی تعاون رہا جنہوں نے تعلیمی معیار کو بلند رکھنے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے خاطر خواہ انتظامات کیے۔تقریب میں طلبہ نے تعلیمی، ادبی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اپنی کارکردگی پیش کی جسے حاضرین نے سراہا۔ اختتامی مرحلے پر مہمانِ خصوصی نے نمایاں کامیاب طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور اسکول کے اساتذہ و انتظامیہ کے ساتھ یادگار گروپ تصویر بھی بنوائی گئی۔اختتام پر طلبہ اور والدین کی جانب سے مہمانِ خصوصی اور اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس موقع پر یہ عزم دہرایا گیا کہ ہائی اچیورز سیریمنی جیسے پروگرام طلبہ میں حوصلہ اور نظم و ضبط پیدا کرنے میں معاون رہیں گے۔
