ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی افسران کے ساتھ کارکردگی میٹنگ

newsdesk
2 Min Read

ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر نے پولیس افسران کے ساتھ زوم پر ایک آن لائن میٹنگ کی جس میں سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ اشتہاری مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنا کر تفتیش میرٹ پر مکمل کی جائے۔ انہوں نے افسران کو خصوصی طور پر خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور چالان بروقت عدالت میں پیش کرنے کی تاکید کی۔ ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے افسران پر زور دیا کہ کارکردگی کے بنیادی اشاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی کارکردگی میں بہتری لائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنگین اور اہم مقدمات کی تفتیش کی براہ راست نگرانی ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز خود کریں تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے افسران کو بہترین سروس ڈیلیوری اور میرٹ پر تفتیش کو اپنی اولین ترجیح بنانے کی ہدایت کی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے