اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معروف صحافی سردار خان نیازی کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کے انتقال کو خاندان کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ قرار دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سردار خان نیازی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے اور اس مشکل وقت میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
ایاز صادق نے مرحومہ کے لیے اللہ تعالیٰ سے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قومی اسمبلی سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہے۔
