سندھ پیپلز ہاؤسنگ کا سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی فراہمی

newsdesk
1 Min Read

حکومت سندھ نے تباہ کن سیلاب 2022 کے متاثرین کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز کے تحت 21 لاکھ خاندانوں کو پکے، ماحول دوست گھر فراہم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت متاثرین کو نہ صرف نئے گھر دیے جا رہے ہیں بلکہ ان گھروں پر مالکانہ حقوق بھی تفویض کیے جا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعلقہ میروخان کے گاؤں نیو تھارو وڈھو میں سیلاب متاثرہ افراد کے لیے تعمیر کیے گئے گھروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے رہائشی مسائل دریافت کیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس منصوبے کو حکومت سندھ کی عوام دوست پالیسیوں کی اہم مثال قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ مزید متاثرہ افراد کو بھی جلد از جلد گھروں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز کا مقصد سیلاب زدگان کو باعزت اور محفوظ رہائش فراہم کرنا ہے، جس سے ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے