افغان خواتین کے حقوق کیلئے SHARP کی کوششیں

newsdesk
1 Min Read

خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے سرگرم ادارہ SHARP نے حال ہی میں اسلام آباد میں افغان خواتین کے حقوق سے متعلق ایک اہم تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد افغان خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حقوق کے فروغ کے لیے آواز بلند کرنا تھا۔

تقریب میں SHARP کی جانب سے پروگرام آفیسر طیبا حفیظ اور پروٹیکشن پیرا لیگل گلِ خوباں نے ادارے کی نمائندگی کی اور مہاجر خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر مقررین نے صنفی امتیاز کے خلاف یکجہتی اور اتحاد کا اظہار کرتے ہوئے افغان خواتین کے لیے انصاف، عزت اور مساوات کے حصول کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ افغان خواتین کا وقار اور حقوق سماجی ترقی کے لیے لازمی ہیں اور اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقات کو مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے