شنگھائی تعاون تنظیم کی نقل و حمل پر خصوصی تقریب آوزہ میں

newsdesk
1 Min Read

آوازہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد سعیدموروزودا نے ٹرانسپورٹ اور باہمی رابطے کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اس اہم اجلاس کی صدارت آرمینیا کے صدر واغن خاچاتوریان نے کی، جس میں نیپال کے وزیراعظم، تاجکستان کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ، آسٹریا اور ایتھوپیا کے اعلیٰ نمائندے، اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و پیسفک اور اقوام متحدہ کے یورپی اقتصادی کمیشن کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران احمد سعیدموروزودا نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں تعاون کے فروغ پر روشنی ڈالی۔ شرکا کو رکن ممالک کی حکومتوں کے درمیان بین الاقوامی سڑک ٹرانسپورٹ کے لئے سازگار حالات کے قیام سے متعلق معاہدے اور دیگر اہم دستاویزات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

اس اجلاس کا مقصد خطے میں باہمی روابط کو بہتر بنانا اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا تھا تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے