سیپ اور صحت سہولت پروگرام کے تحت انشورنس شعبہ کی ترقی

newsdesk
2 Min Read

چیئرپرسن ایس ای سی پی، جناب عاکف سعید، اور کمشنر انشورنس، جناب مجتبیٰ احمد لودھی نے ایس ای سی پی کی انشورنس ٹیم کے ہمراہ فیڈرل صحت سہولت پروگرام کے ڈیٹا سینٹر کا دورہ کیا، جہاں ان کے لیے صحت سہولت پروگرام کی جدت اور ملک بھر کے لاکھوں پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی صحت انشورنس کا عملی ماڈل پیش کیا گیا۔

صحت سہولت پروگرام کے سربراہ، محمد ارشد نے وفد کو پروگرام کی کامیابیوں اور ملک گیر سطح پر عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام نے لاکھوں افراد تک صحت کی بنیادی خدمات پہنچا کر ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

چیئرپرسن ایس ای سی پی عاکف سعید نے انشورنس کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جس کے لیے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان کا آغاز، انشورنس آرڈیننس اور موٹر وہیکلز ایکٹ 1939 میں اصلاحات، اور تحقیقاتی سرگرمیوں سمیت دیگر اہم اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ملک میں انشورنس کے مضبوط نظام کو فروغ دینا ہے۔

ملاقات کے دوران ایس ای سی پی اور صحت سہولت پروگرام کے درمیان ممکنہ اشتراک پر بھی غور ہوا، جس کا مقصد صحت انشورنس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنا اور پاکستان میں سماجی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے