سیاحت کا سفر پاکستان میں صحت مند خاندانوں کی جانب

newsdesk
2 Min Read

پاکستان میں خواتین کی صحت، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور کمیونٹی کو مضبوط بنانے کے لیے جاری اقدامات میں "پروجیکٹ نیم مقابلہ” اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اس مقابلے میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (UNFPA) پاکستان کی محترمہ سعیدہ عنایت نے "صحت کا سفر” کے نام سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس منفرد اور جامع نام کے انتخاب پر انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔

مقابلے میں آغا خان فاؤنڈیشن کی محترمہ اسما ستار نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے "بااختیار خاندان” کے نام سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ منتظمین نے دونوں شرکاء کی تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروجیکٹ میں بھرپور حصہ لیا۔

یہ پروجیکٹ ادارہ برائے آبادی اقوام متحدہ (UNFPA) اور آغا خان فاؤنڈیشن (AKF) کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں خواتین کی صحت بہتر بنانا، نوجوانوں کی رہنمائی کرنا اور معاشرے کو مضبوط بنانا ہے۔ ان سرگرمیوں کے لیے کینیڈا کے ہائی کمیشن کی فراخدلانہ مدد پر بھی منتظمین نے اظہار تشکر کیا۔

پروجیکٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں نئے آئیڈیاز اور حل سامنے لانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں جو پاکستان میں صحت کی بہتری اور سماجی ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے