شنگھائی تعاون تنظیم کا تیانجن، چین میں اجلاس اور مشترکہ تصاویر

newsdesk
1 Min Read

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت اعلیٰ سطحی سربراہان کی کانفرنس تیانجن، چین میں منعقد ہو رہی ہے، جہاں مختلف ممالک کے وفود شریک ہیں۔

اس اہم اجلاس کے موقع پر شرکا کے لیے خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں شریک ممالک کے سربراہان اور وفود نے کانفرنس سے قبل اجتماعی تصویر بنوائی، جس میں مختلف ممالک کی نمائندگی واضح طور پر نظر آئی۔ اس اجتماعی تصویر کے ذریعے شرکاء نے باہمی اتحاد اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

تیانجن میں ہونے والا یہ سربراہی اجلاس علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔ اجلاس میں شریک ممالک کے رہنما مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے، جس کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور ترقی کا فروغ ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے