آر پی او راولپنڈی کی شہداء فیملیز سے ہمدردانہ ملاقات

newsdesk
2 Min Read

آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپاکی نے ڈی پی او جہلم کے ہمراہ شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق اور شہید کانسٹیبل زین خالد کے گھروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی فیملیز سے خیریت دریافت کی اور تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر آر پی او نے شہداء کے اہل خانہ کو پولیس کی مکمل معاونت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

دورے کے دوران آر پی او نے شہداء کے اہل خانہ سے گفتگو کی اور ان کی ضروریات اور مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بابر سرفراز الپاکی نے دونوں شہداء کی شجاعت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے خاندانوں کو تحائف پیش کئے جن کا اہتمام مقامی انتظامیہ نے کیا۔

آر پی او نے کہا کہ شہداء کی فیملیز ہماری اپنی فیملی کی مانند ہیں اور کسی بھی شہید کے گھرانے کو اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلا جھجھک میرے دفتر تشریف لارہے۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پولیس شہداء کے بچوں اور والدین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر قسم کی سماجی و انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی۔

بابر سرفراز الپاکی نے کہا کہ ہم سب شہداء کی لازوال قربانیوں کے ہمیشہ مقروض ہیں اور جان پر کھیل کر فرض نبھانے والا ہر شہید معاشرے اور محکمہ کا محسن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہداء کے خاندانوں کی مالی، تعلیمی اور طبی مدد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے جاری رکھے جائیں گے۔

دورے کے اختتام پر آر پی او اور ڈی پی او نے شہداء کے اہل خانہ کے صبر و تحمل کی تعریف کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے