رائزنگ پاکستان موومنٹ کی نیشنل پریس کلب مبارکباد

newsdesk
2 Min Read
رائزنگ پاکستان موومنٹ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے 2026-27 انتخابات کے کامیاب امیدواروں کو 14 مارچ 2026 کو مبارکباد دی اور تعاون کی امید ظاہر کی

14 مارچ 2026 کو رائزنگ پاکستان موومنٹ کے چیف ارگنائزر بختی شاہ، ڈپٹی چیف ارگنائزر رخشندہ تسنیم اور ڈپٹی چیف ارگنائزر زاہد حسین ملک نے اپنے کابینہ ارکان کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔رائزنگ پاکستان موومنٹ نے دل کی گہرائیوں سے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نئے منتخب عہدیدار بلا تفریق صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور شعبہ صحافت کی بہتری کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ موومنٹ کے رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کو ہموار اور شفاف انداز میں چلانا تمام صحافیوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اس سال کے انتخابات میں برسرِاقتدار گروپ اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا گیا اور دونوں جانب کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ رائزنگ پاکستان موومنٹ نے اس حوالے سے واضح کیا کہ جمہوری عمل کا حسن نتائج کو تسلیم کرنے میں جھلکتا ہے اور گزشتہ برس اقتدار میں رہنے والوں کی جانب سے نتائج کو قبول کرنے کے عمل نے سیاسی بالغ نظری کی عکاسی کی۔موومنٹ کی کابینہ نے نئے آنے والے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ممبران کی حقیقی خدمت کریں اور صحافتی حقوق کے لیے مربوط انداز اپنائیں۔ رائزنگ پاکستان موومنٹ نے یقین ظاہر کیا کہ نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیدار صحافتی معیار کی بہتری اور صحافیوں کے وقار کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے