ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس پاکستان میں ،27 ممالک کی شرکت

newsdesk
1 Min Read

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مجوزہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دو روزہ کانفرنس کے پروگرام، مختلف سیشنز اور دیگر اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے 27 ممالک کو مدعو کیا جائے گا۔

اجلاس کے شرکاء نے طے کیا کہ عالمی بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، انٹرنیشنل روڈ آرگنائزیشن سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں کو بھی اس کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا۔ اس کانفرنس کا مقصد علاقائی سطح پر ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے پالیسی سازی کرنا ہے۔

اجلاس میں کانفرنس کے مختلف سیشنز کے موضوعات اور شیڈول کو حتمی شکل دینے سمیت دیگر انتظامی امور پر بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے ذریعے پاکستان علاقائی روابط کے فروغ اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے