ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے تھانوں کا معائنہ کیا

newsdesk
3 Min Read
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے تھانہ صدر واہ اور ٹیکسلا کا معائنہ کیا اور غیرقانونی حراست کے خاتمے کی ہدایات دیں

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی کے تھانہ صدر واہ اور تھانہ ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں ذیلی ضلعی پولیس افسر ٹیکسلا، متعلقہ تھانے کے انچارج اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ دورے کے دوران تھانہ جات کی عمارت، حوالات، فرنٹ ڈیسک، کوت اور دیگر متعلقہ امور کا مفصل جائزہ لیا گیا اور شہریوں کو بہتر سروس فراہم کرنے کے امور پر توجہ مرکوز کی گئی۔دورے کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے تھانہ صدر واہ میں قائم یادگار شہداء پر حاضری دے کر شہید کانسٹیبل سجاد حسین شاہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہداء کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔معائنہ کے دوران مقدمات کے اندراج، زیر تفتیش کیسز کے ریکارڈ اور سنگین نوعیت کے مقدمات پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے واضح ہدایت کی کہ تھانوں میں درج مقدمات میں ملوث تمام ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے اور ہر کیس کی میرٹ، شفافیت اور حقائق کی بنیاد پر تفتیش ہو۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کے چالان مقررہ ٹائم فریم کے اندر متعلقہ عدالتوں میں بھجوائے جائیں اور کسی بھی شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھا جانا قابلِ برداشت نہیں ہوگا۔ عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، رویے اور کارکردگی میں بہتری لائی جائے گی۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے تھانوں کو عوامی خدمت گاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے ہر شہری کو بلا تفریق سنا جائے اور خوش اخلاقی، احترام اور بہتر سروس کلچر کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے احترام کو اولین ترجیح دیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مستقل اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں۔دورے کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے متعلقہ افسران سے کارکردگی میں بہتری، تفتیشی معیارات کی پاسداری اور عوامی شکایات کے بروقت حل کے لیے سخت اقدامات کی توقع ظاہر کی تاکہ تھانے امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا فعال کردار مؤثر انداز میں ادا کریں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے