راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے صدر عثمان شوکت نے سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی اور نائب صدر فہد برلاس کے ہمراہ، اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کونسل (سی ای ای جے) کے وفد کا چیمبر آمد پر پرجوش استقبال کیا۔
استقبالیہ کے دوران چیمبر کے عہدیداران نے صحافیوں کے وفد کو چیمبر کی سرگرمیوں، مقاصد اور کاروباری برادری کی معاشی و صنعتی ترقی میں آر سی سی آئی کے کردار پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ملک کی معیشت کو درپیش چیلنجز اور توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی، جبکہ وفد کے اراکین نے اپنی تجاویز پیش کیں۔
اس موقع پر آر سی سی آئی کی قیادت نے میڈیا کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا اور کہا کہ باہمی روابط سے معیشت کے اہم مسائل کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے دورے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔
